پی ٹی آئی رہنما کو اظہار خیال میں خیال نہ رہا، غیروں کیساتھ اپنوں کو بھی لپیٹ لیا

پی ٹی آئی رہنما کو اظہار خیال میں خیال نہ رہا، غیروں کیساتھ اپنوں کو بھی لپیٹ لیا


کراچی(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء اسمبلی میں جہانگیر ترین پر برس پڑیں، انھوں نے کہا  کہ جہانگیر ترین کیخلاف جو ہوا درست ہوا، ان کے ساتھ ایسے ہی ہونا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی رہنما سیما ضیاءنے جہانگیر ترین کی سیاسی نااہلی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ ہوا اچھا ہوا، جو ملک میں کرپشن کرتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے سندھ حکومت کی بھی خوب کلاس لی۔

لیکن اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے جہانگیر ترین سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کی تقریر مکمل نہیں ہونے دی گئی اور مائیک بند کردیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے بہت سی قربانیاں دیں ہیں اور ان کی عزت کرتی ہوں۔ 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نےجہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قراردیا ہوا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔