بارش سے موسم خوشگوار،خنکی بڑھ گئی

بارش سے موسم خوشگوار،خنکی بڑھ گئی


  لاہور (24 نیوز)ملک کےمختلف شہروں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوارہوگیا,شہری بھیگےموسم میں موج مستی کرتےرہے۔

لاہور میں جمعہ کی دوپہر اچانک آسمان پر بادل چھا گئےاورپھر چھما چھم برسنا شروع ہو گئے،گلبرگ، فیصل ٹاون ،جوہر ٹاؤن،گرین ٹاون اورسمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں رم جھم ہوئی جس پر شہریوں کےچہرے کھل اٹھےاور سہانےموسم کا لطف اٹھاتےرہے۔سرگودھا میں سرمئی بادلوں کےساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چلی جبکہ ابرکرم برسنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا،کھاریاں میں گھنگھورگھٹائیں کھل کربرسیں اورجل تھل ہو گیا۔

ننکانہ صاحب ،شاہ کوٹ،ڈسکہ اور عارف والا میں بھی پانی بھرے بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 35 ملی میٹر ہوئی منچن آباد میں بارش اورژالہ باری سے گرمی کا زور کم ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔