پاکستانی مارشل آرٹ ماسٹر کا کارنامہ

پاکستانی مارشل آرٹ ماسٹر کا کارنامہ


مانسہرہ ( 24 نیوز ) شہری بغیراستاد مارشل آرٹ کا ماہربن گیا، کتابوں اورفلموں کی مدد سے تمام تکنیک سیکھ کراکیڈمی بھی قائم کرلی۔

 کہتے ہیں شوق کاکوئی مول نہیں ہوتا، مانسہرہ کے نواحی علاقے ڈاڈر کے رہائشی شبیرارشد جنہیں بچپن سے ہی مارشل آرٹ سیکھنے کا شوق تھا مگر علاقے میں اس فن کی کوئی اکیڈمی نہ تھی،شبیر نے فلموں اور کتابوں کی مدد سے نہ صرف اس فن پر عبورحاصل کیا بلکہ دوستوں سے قرض لے کر ایک شانداراکیڈمی بھی قائم کر لی۔

شبیرارشد نے تقریبا دو دہائیوں سے اپنے جیسے غریب اور متوسط طبقے کے سینکڑوں نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے اپنا فن منتقل کیا۔

شبیرارشد کی خواہش ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان کی زندگی اور فن پر بنائی جانے والی فلم کیلئے ان کی مدد کریں،شبیرارشد مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔