وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا الیکشن لڑنے کا اعلان

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا الیکشن لڑنے کا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے وزیر بننے کے بعد الیکشن لڑنے کی شرط پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔ وہ الیکشن لڑیں گے کہاں سے اور کتنے حلقوں سے لڑیں گے، یہ بھی انھوں نے واضح کر دیا ہے۔

 24 نیوز کے مطابق حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنا کران کی شرط پوری کر دی ہے۔ اب وہ قومی اسمبلی کے حلقہ 252 کراچی سے الیکشن لڑنے کو بھی تیار ہو گئے ہیں۔ لیکن نیا حلقہ اس انداز سے بنا ہے کہ اب وہ ایک نہیں دو حلقوں این اے 243 اور 244 سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 19-2018 کیلئے59 کھرب 32 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش 

وزیر خزنہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک نہیں کراچی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ حکومت نے کراچی کے لیے 25 ارب کا پیکیج دیا ہے۔ ماضی میں ایم کیو ایم بھی کراچی کو اتنا بڑا پیکیج نہیں دے سکی۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کو آئین کی شق 91 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا جس کے تحت چھ ماہ بعد الیکشن لڑنا لازمی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: