چائنہ کٹنگ میں کونسےبڑے سیاسی رہنما ملوث تھے، رئیس مما نے سب اگل دیا

چائنہ کٹنگ میں کونسےبڑے سیاسی رہنما ملوث تھے، رئیس مما نے سب اگل دیا


متحدہ کےٹارگٹ کلررئیس ممانے مزید سنسنی خیزانکشافات کرڈالے، مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد اورفاروق ستارکوچائنہ کٹنگ میں ملوث قراردیدیا۔

ایم کیو ایم کے رئیس مما نے سب کچھ اگل دیا۔مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور ڈاکٹر فاروق ستار پر الزمات کی بوچھاڑ  کردی۔ رئیس مما کے مطابق سابق گورنر اور فاروق ستار نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کورنگی میں سرکاری زمینوں اور پارکس پر چائنہ کٹنگ کرائی۔حماد صدیقی کے کہنے پر 12 سو سے زائد پلاٹوں کی بھی چائنہ کٹنگ کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سنگدل شخص کا بیوی، بیٹی کے ساتھ ایسا کام کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

رئیس مما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ندیم نصرت اور ایم کیو ایم کے دیگر اعلیٰ رہنما وں کے کہنے پر اسے کورنگی سیکٹر کی 10 رکنی ٹارگٹ کلرز ٹیم کا انچارج بنایا 
2011 میں فرحان ملا اور حماد صدیقی کہ کہنے پر آفاق احمد کے وکلا پر حملہ کیا۔ جس میں چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ۔ 12 مئی 2007 کو ہماری ٹیم نے 6 افراد کو قتل کیا۔ حماد صدیقی کے کہنے پر ایم کیو ایم کے منحرف کارکنوں کو قتل کر کے لاشیں ابراھیم حیدری میں پھنک دیں۔ رئیس مما نے قوم پرست کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ رئیس مما کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر علی رضا لغاری اس کی مکمل سرپرستی کرتا رہا۔
عدالت کے سامنے رئیس مما نے اقرارا جرم کرتے ہوئے غلطیاں تسلیم کیں اور عدالت سے رعایت کی درخواست کرلی۔