پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ کی جان لے لی

پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ کی جان لے لی


وزیرآباد(24نیوز)پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ،  بے گناہ کی جان لے لی، تھانہ صدر کے علاقہ بھروکی چیمہ میں پولیس نے غلط گھر چھاپہ مارا، پولیس نے نوجوان ملزم شمریز کی تلاش میں بے گناہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، 53سالہ منوراقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزیرآباد میں ظلم وبربریت کی ایک اور داستان، محافظ ہی جان کے دشمن بن گئے۔تھانہ کامونکی پولیس نے شمریز نامی نوجوان کی تلاش میں غلط گھر ریڈ کر دیا،  پولیس نے چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غلط گھر پر چھاپا مارا، پولیس منور عباس کو گھر سے نکال کر مارتے ہوئے بازار لے گئے، منور عباس اپنے بے گناہ ہونے کی دھائیاں دیتا رہا لیکن پولیس نے جوں کی توں نہ کی، اور مار پیٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع ، علی ظفر معاملہ پر اقصی علی میدان میں آگئیں، بڑا انکشاف کردی

جبکہ وزیرآباد پولیس تھانہ صدر نے  پولیس ریڈ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار  کردیا، تاہموزیرآباد پنجاب فرانزیک لیب کی انویسٹیگیشن ٹیم نے موقع پر پہنچکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ، بے گناہ قتل پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔