وزیر خزانہ نے نان فائلرز کو پریشانی کی خبر سنادی

وزیر خزانہ نے نان فائلرز کو پریشانی کی خبر سنادی


اسلام آباد(24نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کاروباری افراد کو مراعات دینے سے معیشت مضبوط ہوگی۔ ٹیکس سے متعلق لوگوں کو تھوڑی تکلیف دینی ہوگی۔ نان فائلرز کے خلاف قوانین سخت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ میں نان فائلرز کو پریشان کرکے رکھ دیا۔انھوں نے کہا کہ نان فائلرز نئی گاڑی نہیں لے سکیں گے پرانی پہ گزارا کریں۔ گروتھ اچھی ہوگی تو سارے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیشی شرح ترقی ہم سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع ، علی ظفر معاملہ پر اقصی علی میدان میں آگئیں، بڑا انکشاف کردیا

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش ترقی میں ہم آگے ہیں،لوگ 20 کروڑ کا پلاٹ لیتے ہیں اور دو کروڑ قیمت بتاتے ہیں، یہاں لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں،لوگ اپنی آمدنی ٹھیک طرح سے بتائیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جن کے پاس پیسہ ہے وہ ملک کی ترقی میں استعمال کریں۔لوگ کروڑ روپے کی گاڑی لے سکتے ہیں تو ٹیکس ادا کرنے میں کیوں مشکل ہو رہی ہے؟
مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا کہ ہم ڈیڑہ کروڑ پر آٹھ فیصد ٹیکس دے رہے ہیں۔ اس سال شرح ترقی 5.8 ہوگی۔بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 5.8 فیصد ناکافی ہے۔