انگلش پریمئر لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا

انگلش پریمئر لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا


24نیوز: انگلش پریمئر لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ کرسٹل پیلس، ایورٹن اور چیلسی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ لیور پول اور سٹو ک سٹی جبکہ برنلی اور برائٹن ہوو کے درمیان میچز برابری پر ختم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ کرسٹل پیلس نے یکطرفہ مقابلے میں لیسٹر سٹی کو پانچ صفر سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی طرف سےزاہا، میکارتھر، لوفٹس چییک، وین آن ہولٹ اور بینٹکی نے گول اسکور کئے۔ ایورٹن نےٹووسن اور گوآئی کے ایک ایک گول کی بدولت ہڈرز فیلڈ ٹاؤن کو دوصفر سے شکست دےد ی۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی ٹیم میں بھارتی کھلاڑی کیوں کھیلا؟فیصل آباد میں پہلوانوں کا احتجاج
 
چیلسی نے دلچسپ مقابلے کے بعد سیونسیا سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد گول چیلسی کےفیبریگاس نے کھیل کے چوتھے منٹ میں اسکور کیا۔دوسری طرف لیور پول اور سٹوک سٹی کا میچ بغیر گول کے برابری پر ختم ہوا تو برنلی اور برائٹن اینڈ ہوووکے میچ میں بھی دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں ارو میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔