کپتان کےکھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا


 لاہور(24نیوز)کھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی بس کار سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق کپتان کےکھلاڑیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی بس کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کپتان کے کھلاڑی زخمی ہوگئے۔پی ٹی آئی کارکنوں کی بس کار سے ٹکرا گئی اور 10 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں  کھلاڑی زخمی بھی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آج کا جلسہ تمام سیاسی جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا: عمرا ن خان
 
انکو طبی امداد کت لیے پانی پلایا گیا ، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ شدید زخمی افراد کو 1122  کے زریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب تحصیل میہڑ میں فریدہ آباد روڈ پر بھوسے سے بھرے ٹرک سے 2 مزدور گر گئے۔ ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی مزدور کو تشویش ناک حالت میں میہڑ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito