امریکہ نے ایران کو ایک بار پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں

امریکہ نے ایران کو ایک بار پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں


24 نیوز : امریکہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ 12 مئی کو تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

24 نیوز زرائع کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپے او نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

  امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپے او ہفتے کے روز ریاض پہنچے تھے۔ جہاں انھوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے عشائیہ میں شرکت کی تھی۔ امریکی سیکریٹری خارجہ اس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سے ملاقات کے لیے اسرائیل اور اردن کے حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے عمان بھی جائیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:  امریکہ و فرانس کے صدور نے ایران سے نئے جوہری منصوبہ کا اشارہ دیدیا

اس دورے کا مقصد علاقائی اتحادیوں کو ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے لیے قائل کرنا اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے مجوزہ خاتمے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ 12 مئی کو تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ جس سے 2015 میں ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا طے پانے والا جوہری معاہدہ ختم ہوسکتا ہے۔