بالی وڈ حسینہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

بالی وڈ حسینہ سونم کپور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار


24 نیوز: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی شادی،  ممبئی میں رہائشگاہ کو برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیا گیا، اداکارہ کی شادی کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کی خبریں ایک بار پھر سے میڈیا کی زینت بننے لگی۔ ممبئی میں موجود انکے گھر کو برقی قمقموں اور لائٹوں سے سجادیاگیا۔

دوسری جانب اداکارہ سونم کپور اور نہ ہی ان کی فیملی کی جانب سے شادی کی تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم ممبئی میں رہائشگاہ پر ہونے والی سرگرمیوں کے بعد مقامی میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ آئندہ ماہ سونم کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: میشا شفیع ، علی ظفر معاملہ پر اقصیٰ علی نے خاموشی توڑ دی

رپورٹ کے مطابق سونم کپور اور ان کے قریبی دوست و فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کی شادی 7 یا 8 مئی کو ہوگی اور اسی سلسلہ میں سونم کپور کے گھر کو سجادیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 11 یا12 مئی کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی تھی۔ دونوں کی شادی سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں طے ہونا پائی تھی۔ شادی کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی تھی۔

مگر پھر بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی 6 اور 7 مئی کو ممبئی میں ہوگی، جب کہ رسیپشن نئی دہلی میں دیا جائے، جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ڈانس کے لیے معروف کوریو گرافر فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ڈانس کی پریکٹس انیل کپور کے گھر میں جاری ہے۔