لاہور میں تحریک انصاف کا پاور شو، ن لیگ کے بڑوں نے سر جوڑلیے


لاہور (24 نیوز) نوازشریف کی زیر صدارت نون لیگ کا اہم اجلاس، سیاسی صورتحال، نیب کیسز، نگران سیٹ اپ پر بات چیت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کا بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ، ناراض کارکنوں، عہدیداروں کو منانے کا فیصلہ، حمزہ شہبازکوٹاسک مل گیا۔

 پڑھنا مت بھولئے: نون کے گڑھ میں جنون کے ڈیرے

24 نیوز ذرائع کے مطابق جاتی امراء رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ  شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز، نگران سیٹ اپ اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پربات کی گئی۔

یہ بھی ضرو رپڑھیں: اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ سینیئر صحافی نے بتادیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن جلد بڑے شہروں میں جلسے کریگی، جسکا ایک دور رمضان سے پہلے اور دوسرا عید کے بعد شروع ہوگا۔اجلاس میں موجود پارٹی رہنما متفق ہوئے کہ عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ضرورت ہے، تاہم ناراض کارکنوں کومنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز کوسونپ دیا گیا۔ پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کارکن پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ فوری طور پر انکے تحفظات دور کئے جائیں۔