علم کا شوق جرم بن گیا


مٹیاری(24نیوز) اب علم کا شوق جرم بن گیا، مٹیاری میں غربت کے طالب علم کو چوری کرنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں غربت کے طالب علم کو چوری کرنے پر مجبور کر دیا۔ طالبعلم نے بک سٹور ست بیگ چرایا جس پر لوگوں نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسلام آباد کا پیٹرول پمپ پولیس اور پمپ مالکان کے درمیان متنازعہ بن گیا۔ پولیس اور پیٹرول پمپ مالکان میں ہنگامہ آرائی،  پولیس نے پمپ مالک ملک دین کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ جبکہ پمپ بھی قبضے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کی غنڈہ گردی، بے گناہ کی جان لے لی
 
پمپ مالک کا موقف  دیا کہ پیٹرول پمپ سیل کر کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کر دی۔ پیٹرول پمپ کی زمین لیز پر لی ہوئی ہے اور پولیس لیز کے پیسوں سے زائد رقم وصول کرچکی ہے۔ہماری لیز کی مدت پوری نہیں ہوئی اور پولیس زمین کسی اور کو لیز پر دے کر پیسے وصول کرنا چاہتی ہے۔ موقع پر موجود پولیس اہلکار موقف دینے سے انکارکر دیا۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او صاحب جاچکے ہیں، ہمارا کوئی موقف نہیں۔

 

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito