تحریک انصاف کے جلسےمیں کرسیاں چل گئیں، ایک دوسرے پر پتھراؤ

تحریک انصاف کے جلسےمیں کرسیاں چل گئیں، ایک دوسرے پر پتھراؤ


کراچی(24 نیوز)  تحریک انصاف کے 23واں یوم تاسیس کاجلسہ شدیدبدنظمی کی نذرہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 23واں یوم تاسیس کے جلسے میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پرپتھرپھینکے اور کرسیاں ماریں جس کے نتیجے میں گیارہ کارکن زخمی ہوگئے۔ جلسہ میں حلیم عادل شیخ اورخرم شیرزمان کیخلاف زبردست نعرے بازی ہوئی۔ حلیم عادل شیخ کے اسٹیج ہر آتے ہی کارکنان سراپا احتجاج ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔ جس کے ہاتھ جو آیا ہتھیار بنالیا، رہنماؤں کی تلقین بھی کسی کام نہ آئی جس کے باعث تقریب قبل از وقت اختتام پذیر ہوگئی اور  کوئی بھی رہنما خطاب نہ کرسکا۔