انٹر نیٹ نے نوجوانوں کو کتابوں سے دور کردیا

انٹر نیٹ نے نوجوانوں کو کتابوں سے دور کردیا


ملتان(24نیوز)انٹرنیٹ اور موبائل نے نوجوانوں کو کتابوں سے دورکردیا،شہریوں میں کتاب بینی کا رحجان کم ہونے لگا، سہولیات نہ ہونے پر ملتان کی لائبریریاں بھی ویرانے کا منظر پیش کرنے لگیں۔

 ملتان کی لانگے خان لائبریری میں سوا لاکھ کتابیں تو موجود ہیں لیکن مطالعہ کے لئے اکا دکا ہی طالبعلم نظر آتے ہیں۔ لائبریری حکام کا کہنا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں ترتیب دیےجانے والے نصاب اور تعلیمی نظام نے لائبریری کی اہمیت کم کردی 

قلعہ کہنہ قاسم باغ پر موجود لائبریری کی عمارت مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خستہ حالی کاشکار ہے،بارش کے پانی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے سبب لائبریری کی دیواروں اور پلرز میں دراڑیں پڑ چکی ہیں،جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،ایک ہال پر مشتمل لائبریری میں جگہ کم ہونے کے باعث کتابوں کی صفائی نہ ہونے کے برابرہے۔کتابوں میں کیڑابھی لگ رہا ہے

سپورٹس گراونڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے بنائی گئی ای لائبریری میں آج تک سپورٹس میگزین یا دیگر معلوماتی لٹریچر ہی نہیں رکھاگیا جس کے باعث کھلاڑیوں کی دلچسسپی کم ہوگئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer