امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا

امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا


واشنگٹن(24نیوز)امریکی حکومت نے بھارت کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی معلومات فراہم کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

یہ طیارے پاکستانی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں،امریکی حکام نے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ جس وقت ہمیں بھارت کی جانب سے یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ 27 فروری کو پاکستان نے ایف 16 طیارے استعمال کیے ہیں تو ہم نے بھارتی حکلام کو بتا دیا تھا کہ ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات شیئر نہیں کریں گے کیونکہ یہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا معاملہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ بھارت نے امریکا کی پوزیشن کو سمجھا جو نہ تو خاص طور پر بھارت یا پاکستان سے متعلق تھی، اگر کل کو کوئی بھی ملک ہم سے انڈین فورسز کے زیر استعمال سی 130 یا سی 17 طیاروں کے حوالے سے معلومات طلب کرتا ہے تو ہمارا جواب بلکل ایسا ہی ہوگا کیونکہ یہ بھارت اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کا معاملہ ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer