حج قرعہ اندازی میں ناکام ہونیوالے افراد کیلئےخوشخبری



اسلام آباد( 24نیوزحج قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد کو ایک اور سنہری موقع مل گیا، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق حج قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد کو ایک اور موقع مل گیا،  سعودی حکومت نےپاکستان کو اضافی حج کوٹہ دے دیا،پاکستان کو مزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا گیا ہے،اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے،پرائیویٹ حج کمپنیوں کو 6 ہزار 316 افراد کا کوٹہ دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی.