شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ،ایمرجنسی نافذ

شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ،ایمرجنسی نافذ


کراچی(24نیوز)شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ، سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ تحرک میں آگئی، سندھ حکومت نے شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے 115 سینٹرز قائم کرلئے، میئر کراچی نے کے ایم سی کے 13 ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔

یہ سینٹرز کورنگی کراسنگ، قیوم آباد، لیاقت مارکیٹ، دائود چورنگی, اسٹار گیٹ، نمائش، سچل گوٹھ، عباس ٹائون، ریگل چوک، اردو بازار، ٹاور اور بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر کیمپ بنائے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کامیٹیز کے تعاون سے 185 مقامات پر پانی کی سبیل کا انتظام کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ 112 مقامات پر کیمپ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 

ادھر میئر کراچی نے شہر میں کے ایم سی کی 13 ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام میدیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔دوسری جانب کراچی میں گرمی کا زور برقرار ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کے بحریہ عرب میں ڈپریشن بننے کی صورت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یم مئی سے تین مئی تک درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer