افسوسناک واقعہ میں 272 افراد ہلاک

افسوسناک واقعہ میں 272 افراد ہلاک


جکارتہ( 24نیوز ) انڈونیشیا میں ووٹ گنتے ہوئے تھکن سے بے حال ہو کر 272 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار ایک سو 78 افراد پر مشتمل عملہ بیمار پڑ گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ بات انڈونیشیا کے جنرل الیکشن کمشن کےترجمان نےکہی ہے، انڈونیشیا میں 17 اپریل کو ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، کل 70کا عملہ انتخابی عمل کا حصہ ہے، اوریہ ہلاکتیں مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ سے ہوئیں۔

17 اپریل کو صدارتی، قومی اور مقامی انتخابات اکٹھے منعقد کیے گئے اور کل ووٹو ں کی تعداد 260 ملین تھی،تقریبا 193 ملین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا ،دوران کام تھکاوٹ سے ہلاکتوں کا یہ واقعہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہا جا رہا ہے۔