سبق یاد نہ کرنے پرخاتون ٹیچر نے بچیوں کے بال کاٹ دیے

سبق یاد نہ کرنے پرخاتون ٹیچر نے بچیوں کے بال کاٹ دیے


چنیوٹ ( 24نیوز ) سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے انوکھی سزادی، سرکاری سکول کی ٹیچر نے بچیوں کے بال کاٹ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہرچنیوٹ میں لیڈی ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر بچیوں کے بال کاٹ دیے، احمد آباد میں گورنمنٹ ایلمنٹری ماڈل سکول ٹیچر عاصمہ نے بچیوں کے سر کہ بال کاٹ دیے تمام بچیوں کو کمرہ میں بھی بند رکھا،سکول ٹیچر عاصمہ کے خلاف والدین نے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا.

ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 بچیوں کے بال کاٹے گئے، دوبارہ غلطی کرنے پر سر گنجا کرنے کی دھمکی بھی دی۔