اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل دور کرنے کیلئے نئی ایپ متعارف

اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل دور کرنے کیلئے نئی ایپ متعارف


اسلام آباد(24نیوز)  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کال سرزمین کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی گئی، ،بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست اپنی مشکلات اور شکایات سے حکومت کو آگاہ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی کی جانب سے کال سرزمین موبائل ایپ متعارف کرائی گئی،  موبائل ایپ پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات درج کروا سکیں گے، موبائل ایپ پر درج کی گئی شکایات کومعاون خصوصی زلفی بخاری خود مانیٹرکریں گے،کال سرزمین سروس پچھلے سال نومبرمیں متعارف کی گئی تھی۔

وزارت اوورسیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 ممالک میں موجود ویلفیئر اتاشی بھی شکایات فوری طور پر اپنی اسکرین پر دیکھ سکیں گے،شکایت کے اندراج کے لیے موبائل ایپ میں ایک دفعہ کی رجسٹریشن درکار ہوگی، شکایات وزارت کے محکموں کو فوری طور پر ارسال ہو جائیں گی۔