سری لنکا میں برقعہ پہننے، چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

سری لنکا میں برقعہ پہننے، چہرہ ڈھانپنے پر پابندی


کولمبو(24نیوز) سری لنکا میں دہشتگرد حملوں کے بعد صدر سری میتھری پالا سری سینا نے ملک بھر میں برقعہ پہننے اور چہرہ ڈھاپنے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئےجس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔

صدارتی آفس کے مطابق ہنگامی قانون کے تحت پابندی کامقصد سکیورٹی فورسز کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے، دوسری جانب سری لنکا میں سکیورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے اور مزید پرتشدد کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچوں اور لگژری ہوٹلوں میں 8 دھماکے ہوئے تھے جن میں 259 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔