بھارت نے پاکستان کی نقالی میں شہداء کا دن منانا شروع کردیا

بھارت نے پاکستان کی نقالی میں شہداء کا دن منانا شروع کردیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاکستان زندہ باد کےبعد بھارت نے شہداءکادن منانے کی روایت بھی کاپی کرلی، 24 نیوزکو اعزاز حاصل ہے کہ اس نےشہداءکادن منانےکی روایت کاآغازکیا۔

بھارت نےپاکستان کی نقالی میں شہداء کا دن منانا شروع کردیا، جس کا انکشاف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔  پاکستانی میڈیامیں پاک فوج کےشہداءکادن منانے کی روایتی 24 نیوز نے شروع کی،جسے عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ خدا کا شکرہےکہ 24 نیوز کی کاوشیں رنگ لائیں، بھارت نےاس سےپہلے پاک فوج کا ترانہ پاکستان زندہ باد کاپی کیاتھااوراب شہداءکےدن کو منانے کی روایت کو بھی، کیاہی اچھا ہوکہ وہ مسائل کےحل کیلئے حکومت پاکستان اورافواج پاکستان کی راہ عمل بھی اپنائے۔