پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نےحج کوٹہ بڑھا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نےحج کوٹہ بڑھا دیا


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا، قرعہ اندازی میں ناکام مزید 15 ہزار 790 افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حج قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا، پاکستان کو مزید 15 ہزار 790 افراد کے لیے کوٹہ دیا گیا ہے۔ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری حج پر جائیں گے، پرائیویٹ حج کمپنیوں کو 6 ہزار 316 افراد کا کوٹہ دیا جائے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔