کامران اکمل اور وہاب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر مایوس

کامران اکمل اور وہاب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر مایوس


لاہور(24 نیوز) وکٹ کیپر کامران اکمل اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر مایوس ہو گئے۔  کہتے ہیں جن کو سلیکٹرز ٹیم میں شامل کرتے وہ پرفارمنس نہیں دے رہے،  سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک میچز میں پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر کامران اکمل کہتے ہیں عمر اکمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی، ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کا دکھ ہر اس کھلاڑی کی فیملی کو ہوتا ہے جو ٹیم میں شامل نہ ہو۔ عمر اکمل کو اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے جبکہ عمر اکمل اور عدنان اکمل کیساتھ بہت زیادتی ہوئی۔ سلیکٹرز کو چاہئیے کہ اچانک کسی کھلاڑی کو باہر نہ کریں۔ 

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں ٹیم میں جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔ ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل نہ ہونے پر بہت دکھ ہوا۔  کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا ہے ، اس وقت بہترین فارم میں ہوں۔ کامران اکمل اور وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط ٹیم ہے لیکن پاکستان کے پاس بھی ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دینے کا موقع ہے۔