بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پربڑی تبدیلیاں

بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پربڑی تبدیلیاں


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی حکومت نےبیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پربڑی تبدیلیاں کردیں،تودوسری جانب پنجاب پولیس میں بھی اکھاڑپچھاڑشروع ہوگئی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنیشنل بینک کےصدرسعید احمدکوبرطرف کردیاگیا۔
 تفصیلات کے مطابق ایک طرف وفاقی حکومت نےبیوروکریسی کےاعلیٰ عہدوں پربڑی تبدیلیاں کردیں تودوسری جانب پنجاب پولیس میں بھی اکھاڑپچھاڑشروع ہوگئی۔ وفاقی کابینہ نے صدر نیشنل بینک سعید احمد کی برطرفی کی منظوری دیدی۔ سعید احمد منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں۔ان کی جگہ طارق جمالی کوقائم مقام صدرتعینات کردیاگیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نئے ڈی جی آئی بی، کوارڈینیٹر نیکٹا اور چئیرمین ایف بی آر کے نوٹیفیکشن جاری کردئیے۔

نوٹیفیکشنز کے مطابق پولیس سروسز کے ڈاکٹر سلیمان کو ڈی جی آئی بی تعینات کردیا گیا۔جبکہ پولیس سروسز کے ہی خالق داد لک نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات کیا گیا ہے۔سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ جہانزیب خان چئیرمین ایف بی آر بن گئے جبکہ سیکرٹری ریونیو کا عہدہ بھی انہی کےپاس ہی رہے گا۔ جبکہ پنجاب میں محکمہ پولیس بھی تقرروتبادلوں کی زدمیں آگیا۔آئی جی پنجاب نے10ایس پیزاور5ڈی ایس پیزکےتبادلے کردیے۔
شجاعت علی راناکوایس پی پی ایچ پی گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا۔جبکہ ام سلمیٰ ملک ایس پی پی ایچ پی فیصل آبادتعینات ہوگئیں۔مستنصرعطاءباجوہ نےڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ ایلیٹ پولیس لاہورکی ذمہ داری سنبھال لی۔جبکہ آفتاب احمدکوایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آبادتعینات کردیاگیا۔احمدمحی الدین ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آبادبن گئے۔
نویداخترکو بٹالین کمانڈرپنجاب کانسیبلری لاہورتعینات کردیاگیا۔آصف امین اعوان نےایس پی کینٹ لاہورکی کرسی سنبھال لی۔جبکہ بلال افتخارکوآئی جی آفس رپورٹ کرنےکاحکم جاری کردیاگیا۔ جاویداقبال باجوہ بہاولپورریجن کے ایس پی لیگل بن گئے۔منصورالحق راناکوٹیلی کمیونیکشن پنجاب لاہورتعینات کردیاگیا۔غلام دستگیرایس ڈی پی اولیاقت پوررحیم یارخان جبکہ ثناءاللہ ایس ڈی پی اومظفرگڑھ تعینات ہوگئے۔فیاض الحق نعیم اٹک کےڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم تعینات ہوگئے۔