مجھے کیوں نکالاکے بعدمجھے کیوں نہیں بلایا

مجھے کیوں نکالاکے بعدمجھے کیوں نہیں بلایا


کراچی ( 24نیوز ) مجھے کیوں نکالاکے بعدمجھے کیوں نہیں بلایاگیا، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے عامرلیاقت کو میٹنگ میں نہ بلایا توانہوں نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نہ وزرات ملی  اور نہ ہی اہمیت، عامر لیاقت گورنر سندھ سے بھی مایوس ہوگئے۔ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنر سندھ نے ارکان اسمبلی کی بیٹھک لگائی ۔ شہریوں کے مسائل سننے کا بھی عزم کیا مگر اپنے ہی ایم این اے کا شکوہ نہ سن سکے ۔ تحریک انصاف کےرہنما عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر شکوہ کیااور کہا پہلے ہی پوزیشن کلیئر کردوں؟ عامر لیاقت نے جذباتی انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی بات نہیں اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔