ایف آئی اے نےدوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ افسران کے گرد گھیرا ڈال لیا

11:29 AM, 29 Aug, 2018

حرا اعوان

اسلام آباد(24نیوز) دوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ سرکاری افسران کے بارے میں ایف آئی اے نے عبوری رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حلف اٹھانے والے 1116سرکاری افسران نے دوہری شہریت حاصل کر رکھی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ سرکاری افسران ایف آئی اے کے نشانے پر آگئے۔ 1116سرکاری افسران کی عبوری رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حلف اٹھانے والے 1116سرکاری افسران پاکستان کے شہری ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریت بھی رکھتے ہیں ۔

 غیر ملکی شہریت رکھنے والوں میں سرکاری افسران کے علاوہ 1249افسران کی بیگمات بھی دوہری شہریت سے مستفید ہورہی ہیں۔ غیر ملکی شہریت رکھنے والوں میں آئی جی، بیرون ملک تعینات سفیر، وفاقی سیکرٹریز ، گریڈ 21 کے 43گریڈ 20کے 90 جبکہ گریڈ 19کے 166افسران شامل ہیں ۔ غیر ملکی شہریت رکھنے والے افسروں میں وفاق 596افسران کے ساتھ سب سے آگے ۔  پنجاب دوسرے نمبرپرکے پی 56،سندھ 148اور بلوچستان 16 افسران کے ساتھ وفاق کی تقلید کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں