مسیحاؤں کے ہاتھوں ایک اور خاتون جاں بحق

مسیحاؤں کے ہاتھوں ایک اور خاتون جاں بحق


کراچی(24نیوز)حیدرآبادمیں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ،کوٹری کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد لایا گیا، ڈاکٹروں نے دوران آپریشن پیٹ میں اوزار چھوڑ دیئے،دوبارہ آپریشن پرخاتون کی موت ہوگئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق کوٹری کی رہائشی تیس سالہ شہزادی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث فوت ہوگئی۔ورثاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے جان بوجھ کر شہزادی کاسیریس  کیس کیا ،ڈاکٹرز نے پہلے پیٹ میں اوزار چھوڑ دیے اور دوبارہ آپریشن کیا گیا ۔ ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کےخلاف  بھر پور احتجاج کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔احتجاج کے دوران ورثاء کی پولیس اور رینجرز سے بھی بحث و تکرار بھی ہو ئی۔

ڈاکٹر شوکت لاکھوکا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ڈاکٹر نے کوئی غفلت نہیں کی ، ہم نے بروقت آئی سی یو اور ڈاکٹرز کو علاج کے لیے بھیج دیا تھا ،انتظامیہ نے پوری کوشش کی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔