صدارتی الیکشن کی جنگ: اعتزاز احسن،فضل الرحمان کو مکھن لگانے لگے

صدارتی الیکشن کی جنگ: اعتزاز احسن،فضل الرحمان کو مکھن لگانے لگے


اسلام آباد(24نیوز) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں الیکشن لڑے گی، مولانا صاحب میرے دوست ہیں وہ میرے حق میں دستبردار ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، الیکشن کمیشن دفتر  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا  کہ  مولانا فضل الرحمان میرے دوست ہیں، امید ہے وہ میرے حق میں دستبردار ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ   پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے کیوں کہ یہ انتخابات کسی پارٹی کے نہیں بلکہ انسان کے ضمیر کے ووٹ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد صدر اعتزاز احسن نے  کہا  کہ اڈیالہ جیل جاکرمعافی مانگنے والی بات پرحیرت ہوئی ہے،پرویز رشید کا مطالبہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ نہیں ہے. 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔