کس نام سے پکاروں ،کیا نام ہے تمھارا،وزیر اعظم کو اپنے ہی نام سے اختلاف

کس نام سے پکاروں ،کیا نام ہے تمھارا،وزیر اعظم کو اپنے ہی نام سے اختلاف


24نیوز: وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے سرکاری فرمان جاری کردیا، عمران خان نیازی نہ لکھا جائے، اس پہلے انہوں نےوفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کیا  ،وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعدہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے لیے سرکاری فرمان جاری کروادیا۔ جس میں صاف صاف لکھا گیا کہ مجھے عمران خان نیازی نہ بلایا جائے بلکہ صرف عمران خان لکھا اور بلایا جائے۔کبنیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔مشیر تجارت عبدلرزاق داؤد تجارتی خسارے پر بریفینگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا۔