وزیر اعظم کاوفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کیا ہے ، وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعدہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں 8 سے 10 وزراحلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کو سینیٹ سے بھی نمائندگی ملے گی ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو بتایا گیا کہ وزارتیں خالی ہونے کی وجہ مشینری ٹھیک سے کام نہیں کر رہی، اور فیصلہ سازی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کووفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں علی امین گنڈاپوراورعلی زیدی کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ کیلئے 16 وزرا اور 5 مشیروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔  

 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔