بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ کل شروع ہوگا


24نیوز : بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے روز بول کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی۔ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
روز بول کرکٹ سٹیڈیم میں کل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ جہاں انگلینڈ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا وہی بھارت بھی سیریز برابر کرنے کے لیے پورا زور لگائے گا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پہلے دونوں ٹیسٹ میں فلاپ بیٹنگ کے باعث منہ کی کھانی پڑی تھی جبکہ انگلینڈ کے بالرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ 
تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ اور جسپریت بہمراہ کی شاندار بولنگ کی بدولت فتح اپنے نام کی ۔ چوتھے ٹیسٹ میں ایک بار پھر بھارت ویرات کوہلی سے امید لگائے بیٹھا ہے ۔ 
چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے دونوں ٹیموں کے  کپتان پر امید ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت کس کا مقدر بنتی ہے۔ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔