کپتان کے کھلاڑیوں کو وی آئی پی پروٹوکول کی لت لگ گئی

04:20 PM, 29 Aug, 2018

وقار نیازی

کوئٹہ(24نیوز) کپتان کے کھلاڑی دو،  دونوں کفایت شعار، قاسم سوری اور عمران اسماعیل کا کوئٹہ میں شاندار  پروٹوکول کو دیکھ کر شہریوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں.

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کے دعوے دار اور کفایت شعاری کو اپنا مشن بنانے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت ملتے ہی وی آئی پی پروٹوکول کی لت لگ گئی، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری جہاز پر میاں چنوں پہنچے تو شاندار طریقے سے ان کا استقبال کیا گیا،جی ہاں جناب آئے تو نجی دورے پر تھے لیکن ساتھ ہی انھوں نے وی آئی پی پروٹوکول لیے سرکاری ہسپتال کا دورہ بھی کرلیا  اور یوں ان کا نجی دورہ سرکاری دورہ میں بدل گیا۔ 

باقی رہی سہی کمی جناب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور قاسم سوری نے پوری کردی،  کوئٹہ میں ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ  ایسا شاندار  پروٹوکول تھا کہ شہریوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،  انتیس گاڑیوں کا پروٹوکول اور ساتھ وی آئی پی موومنٹ ، کوئٹہ کے عوام پروٹوکول کی گاڑیاں گنتے رہے ، آدھے گھنٹے تک راستہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔ 

مزیدخبریں