کیپٹن صفدر کی طبیعت میں بہتری، سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ منتقل

کیپٹن صفدر کی طبیعت میں بہتری، سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ منتقل


راولپنڈی ( 24نیوز ) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت میں بہتری آنے کےبعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عید قربان سے قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا تاہم آج صحت میں بہتری آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی دو شریانیں بند تھیں۔ ایک شریان میں اسٹنڈ ڈالا گیا ہے۔ دوسری شریان کو ادویات کی مدد سے کھولا جائے گا تاہم چند دنوں بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے تاہم چند دنوں بعد ان کے ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں گے۔