انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ بنانے کا طریقہ

06:17 PM, 29 Aug, 2018

شازیہ بشیر

  24نیوز : انسٹاگرام میں اب تک ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا، انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ بنانے کا آسان طریقہ۔

  انسٹاگرام میں اب تک ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیوٹک دیا جاتا تھا۔ تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹاگرام نے دنیا بھر میں ایک فیچر متعارف کرایا ہے جو اس عمل کو آسان بنادے گا۔ یہ فیچر سیٹنگز مینیو میں 'سوئچ ٹو بزنس پروفائل' نامی آپشن کے نیچے موجود ہے۔

اس پر کلک کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے صارف کا پورا نام اور حکومتی فوٹو آئی ڈی شناختی ثبوت کے طور پر طلب کی جاتی ہے۔ ان تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے پر صارف کی درخواست نظرثانی کے لیے کمپنی کے پاس چلی جاتی ہے۔ اور کمپنی ویریفائیڈ کر دیتی ہے۔ اگر یہ فیچر ابھی نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ یہ دنیا بھر میں منگل سے صارفین کے لیے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ یہ ابھی دیکھنا ہوگا کہ انسٹاگرام کس حد تک صارفین کو بلیو ٹک کے حصول کا موقع فراہم کرے گی۔ جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔   ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا سلسلہ سب سے پہلے ٹوئٹر نے 2009 میں شروع کیا تھا جو کہ اہم شخصیات اور برانڈز تک محدود تھا۔

مزیدخبریں