سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی


24نیوز : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے ستاون ہزار تین سو روپے ہو گئی۔  دس گرام سونا آٹھ سو ستاون روپے کی کمی سے انچاس ہزار ایک سو پچیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینتالیس ہزار بتیس روپے فی دس گرام رہ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آٹھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی قیمت کم ہوئی ہے تاہم چاندی کی قیمت آٹھ سو روہے فی تولہ برقرار رہی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito