شارجہ کے ہیرو نے سیاسی میدان میں بھی چھکا جڑ دیا

شارجہ کے ہیرو نے سیاسی میدان میں بھی چھکا جڑ دیا


24نیوز : شارجہ کے ہیرو جاوید میاں داد نے سیاسی میدان میں بھی چھکا جڑ دیا، اس بار دھیمے دھیمے لہجے میں میٹھی میٹھی باتیں کرنے والے جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کو چیلنج کردیا۔

جاوید میاں دادنے کہا ہے کہ ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملے، یقین نہیں آتا تو آپ کی سیٹ سے الیکشن لڑ کر جیت کے دکھاتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کو چیلنج کر دیا، کہا کہ کراچی سمیت پاکستان والوں نے عمران خان کو ووٹ دیا، عامر لیاقت نے جو بات کی وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

شارجہ کے ہیرو نے عامر لیاقت کی شارٹ پچ بال پر زوردار ہٹ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں پاکستان کے حق میں نہیں عامر لیاقت جس سیٹ سے الیکشن لڑا میں اس سیٹ سے لڑتا ہوں پھردیکھتے ہیں کراچی کس کو ووٹ دیتا ہے۔ جاوید بھائی نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کے ممبر ہیں آپ کو پارٹی ڈسپلن میں رہنا چاہیئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito