سام سنگ صارفین کے لیے خوشخبری

سام سنگ صارفین کے لیے خوشخبری


 کراچی(24 نیوز) سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 10 اور 10+متعارف کرا دیا ۔

 صارفین کو بہتر زندگی کی راہ دکھانے کے لیے طاقتور ترین گلیکسی نوٹ 10 اپنی کارکردگی،صلاحیت ،ڈیزائن اور تخلیقی آلات کے ساتھ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہو گا۔

سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی لمیٹڈ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں طاقتور فون گلیکسی نوٹ 10 اور 10+متعارف کرادیا سام سنگ الیکٹرونکس پاکستان کے ایم ڈی مسٹر رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور 10+ نئے دور کی ضروریات کے عین مطابق ہے یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو سب کچھ کر سکتا ہے۔ 

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 اور 10+ ابھی تک کے سب سے طاقتور فون ہیں جو کہ ڈیزائن اور کارکردگی میں معنی خیز اصلاحات کے ساتھ صارفین کو ہر لمحہ بہترین تجربہ دیتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer