راولپنڈی: ڈاکوؤں نے پارلر میں تیار ہونے والی دلہن کو لوٹ لیا

راولپنڈی: ڈاکوؤں نے پارلر میں تیار ہونے والی دلہن کو لوٹ لیا


راولپنڈی (24 نیوز) پارلر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات۔ ڈاکوؤں نے پارلر میں تیار ہونے والی دلہن کو لوٹ لیا۔ دلہن رخصتی سے قبل تیار ہونے بیوٹی پارلر آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ نیوٹاون کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں پارلر واقع ہے۔ ملزمان بیوٹی پارلر میں تیارہونے والی دلہن کی ساری جیولری لے گئے۔ ڈاکو بیوٹی پارلر میں لگے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گے۔ پولیس اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی۔ جس پردلہن کے گھر والوں نے بیوٹی پارلر میں احتجاج کیا۔

 لواحیقن کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کی کچھ دیر بعد رخصتی تھی۔ لڑکے والے بارات لے کر شادی ہال پہنچ چکے ہیں۔ ڈاکووں نے ہماری بیٹی کی لاکھوں روپے کی جیولری لوٹی لی۔