شہباز شریف کی مدینہ میں ترکی کے وزیراعظم سے ملاقات


مدینہ منورہ (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کو درپیش مشکلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مدینہ میں پہلی اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات شہبازشریف نے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چار روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ اہم رہنماﺅں اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ تاہم آج ان کی ملاقات ترک وزیر اعظم بن یلدرم کے ساتھ ہوئی۔ ترک وزیراعظم نے شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے القدس پرامریکی فیصلے کی مخالفت کی۔