ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت


لندن(24نیوز) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل میں ملوث تین ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، ایف آئی اے نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے فرانس میں انٹرپول سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس میں 3 ملزموں کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، جن ملزموں کو گرفتار کیاجانا ہے، ان میں انورحسین، افتخارحسین اور کاشف خان شامل ہیں، تنیوں ملزموں کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری ایف آئی اے کی درخواست پر دی ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے فرانس میں انٹرپول ہیڈکوارٹرز سے رابطے کی شروع کر دئیے ہیں۔

انٹرپول کے ذریعے ملزموں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا، انور حسین پر بھارتی خفیہ ادارے را سے رابطوں کا الزام ہے اور افتخار حسین بانی ایم کیو ایم کے قریبی رشتہ دار ہے۔