پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچ گئی


ویلنگٹن (24نیوز) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5ون ڈے اور3 ٹی20 میچزکھیلے گی،  ٹیم آج آکلینڈ میں قیام کرے گی جبکہ  کل نیلسن کیلئے  روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ون ڈےکرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈپہنچ چکی ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف5ون ڈے اور3 ٹی20میچز کھیلےگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آج آکلینڈمیں قیام کرے گی، ٹیم کل نیلسن روانہ ہوگی، پاکستان نیوزی لینڈکےخلاف ون ڈے میچز6، 9، 13، 16اور19جنوری کوکھیلےجائیں گے۔ پاکستان نیوزی لینڈکےخلاف ٹی20میچز22، 25اور28ج فروری کو کھیلے گا۔