چین کا حیرت انگیز کارنامہ،دنیا کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی سڑک کھول دی

چین کا حیرت انگیز کارنامہ،دنیا کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی سڑک کھول دی


ژی نان (24نیوز) چین نے دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر طویل بجلی پیدا کرنے والی سڑک ،سولر ایکسپریس وے ، آزمائشی بنیادوں پر کھول دی ۔

ذرائع کے مطابق سولر ایکسپریس وے صوبہ شانگ ڈونگ کے دارالحکومت ژی نان کے گرد بنائی گئی سڑک کے نیچے سولر پینل بچھائے گئے ہیں,سڑک کی سطح شفاف بنائی گئی ،سطح کے شفاف ہونے کے باعث سورج کی کرنیں سیدھی سڑک کے نیچے بچھے سولر پینل سے ٹکراتی ہے جس سے بجلی پیدا ہو تی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ سڑک بہت زیادہ وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: