ہم نہیں تو کوئی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی:ڈاکٹرعاصم حسین


کراچی(24نیوز)رہ نما پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم حسین وطن واپسی پر کہا کہ اداروں سے کھلواڑ ہورہا ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے وطن واپسی پر پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ اداروں سے کھلواڑ ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ڈاکٹرعاصم نے مزید واضح کیا کہ ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں  چلےگی۔نوازشریف کواین آراودینےکافیصلہ پارلیمنٹ کرےگی اور شریف برادران سعودیہ  جاکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے۔اور آہندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔