خورشید شاہ نے عمران خان اور نواز شریف کو لاڈلا قرار دے دیا

خورشید شاہ نے عمران خان اور نواز شریف کو لاڈلا قرار دے دیا


لاہور (24نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے عمران خان اور نواز شریف لاڈلا قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ہی کھیلنے کو چاند مانگ رہے ہیں، لیگی قائدین کی سعودی عرب میں موجودگی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ لوگ سعودی عرب کیوں گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، ہم سیاسی جماعتوں سے دوریاں نہیں چاہتے، ملک میں صرف اور صرف جمہوریت چاہتے ہیں، سیاست میں دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ آصف زرداری اور طاہر القادری کی ملاقات کوئی نئی بات نہیں، پر امن دھرنا طاہر القادری کا حق ہے، دھرنے سے عوام کو مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔

لیگی قائدین کی سعودی عرب میں موجودگی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ لوگ سعودی عرب کیوں گئے ہیں، خواہش ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو  دیکھیں: