کرک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشتگردگرفتار

کرک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشتگردگرفتار


اسلام آباد(24نیوز)کرک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا، محکمہ انسدا ددہشتگردی کوہاٹ ریجن نے تین دہشت گردگرفتارکرلئےاسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ انسداد  دہشتگردی کوہاٹ ریجن نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔گرفتار کئے گئے دہشت گردوں میں عمر اورحضرت صدیق کا تعلق شمالی وزیرستان سے جبکہ فضل حق کا تعلق کرک سے ہے۔ ملزم علاقہ میں دہشت گردی کی غرض سےموجود تھے۔

 کارروائی کے دوران ملزموں کےقبضےسےموٹرسائیکل، دستی بم، پستول، بارودی موادودیگر خطرناک اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔ ملزمان کاتعلق کالعدم ٹی ٹی ٹی کےذیلی مقبول داوڑ گروپ سےہے۔ملزم بھتہ خوری اوردہشتگردی کےکئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔