نواز شریف کا نظریہ کرپشن، اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے:عمران خان


اسلام آباد (24نیوز) کپتان کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان ، انہوں نے کہا نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے ، اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے، ڈیل کا پیسہ اسحاق ڈار کے ذریعے شریف فیملی کے پاس جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا ہے، کپتان نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے ، اقامہ منی لانڈرنگ کا طریقہ ہے جو بھی ڈیل ہوتی اس کا پیسہ فرنٹ مین اسحاق ڈار کے ذریعے شریف فیملی کے پاس جاتا ہے، حسن اور حسین نے دبئی میں اربوں کے ٹاور بنائے، اسحاق ڈار کی دبئی میں قائم کمپنیوں میں دنیا بھر سے پیسے آتے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :