بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے:مسعود خان


کراچی(24نیوز)صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے دورہ کراچی میں جامعہ کراچی کے طلبا سے ملاقات کی فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔ طلبہ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ بھارت جموں کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے تاکہ کشمیر حاصل کرسکے۔ کشمیری نوجوانوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرکے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج کہتی ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ دو ملکوں کے مابین ہے جبکہ تنازعہ کشمیر دو نہیں بلکہ تین فریقین کے مابین ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے جسے سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔