بچوں کی خدمت کیلئے زمردخان کا جذبہ قابل تعریف ہے:مریم اورنگزیب


اسلام آباد(24نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہوم میں مسجد اور فارمیسی کا افتتاح  کیا۔ معاشرے کے ہر طبقے کے لوگ سویٹ ہوم کا دورہ کرکے اپنا حصہ ڈالیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور سرپرست اعلیٰ سویٹ ہوم زمرد خان نے پاکستان سویٹ ہوم میں مسجد اور فارمیسی کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا بچوں کی خدمت کیلئے زمردخان کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ سویٹ ہوم کے بچوں کو پی این سی اے اور لوک ورثہ کے آرٹس کلب میں شامل کیا جائے گا۔

زمرد خان نے مزید واضح کیا کہ سویٹ ہوم کے بچوں کو بہترین سکولوں میں تعلیم دی جا رہی ہے۔یہ بچے آنے والے وقت میں ملک کا نام روشن کریں گے۔